پاکستان
صوبوں کو مزید ذمے داریاں دی جائیں تو زیادہ ٹیکس جمع کرکے وفاق کی مالی مشکلات کم کرسکتے ہیں: بلاول بھٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کی مشکلات دور کرنا چاہتے ہیں ، وفاق صوبوں کو مزید ذمے داریاں دے ،سیلز ٹیکس آن سروسز کے علاوہ وفاق کے لیے دیگر ٹیکسز بھی جمع کرنے کو تیار ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، این آئی سی وی ڈی اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض وزرا چاہتے ہیں، صوبوں سے ذمے داریاں واپس لی جائیں، ہم سمجھتے ہیں، مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، صحت کے شعبے میں سندھ کی کارکردگی اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔



