پاکستان

پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے زمرے میں نہیں آتی، ان کے اقدامات ملک مخالف ہیں، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے ہر ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ملک کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے زمرے میں نہیں آتی۔

انہوں نے کہا 20 سے 25 سال پہلے بہت سارے لوگوں نے اس کے بارے میں کہہ دیا تھا کہ یہ پلانٹڈ شخص ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا ہے ، اس کے بارے میں حکومت ضرور سوچے گی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، دہشت گردوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں پر حملہ کیا ہے ، کالعدم ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی تو رشتہ ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker