پاکستان

پانچ ،سات، دس اورپندرہ کلو واٹ کے سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

ملک میں سولر پینل سسٹمز(solar panel systems) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھروں اور دفاتر میں لگائے جانے والے 5کلو واٹ سسٹم کی قیمت پانچ لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی،جو پہلے چھ لاکھ روپے تھی ۔

7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت کم ہو کر 6 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 کے وی والا سولر سسٹم، جو پہلے 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ روپے میں دستیاب تھا، اب 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

15 کے وی والا سولر سسٹم پہلے 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے میں لگتا تھا، جبکہ اس وقت اس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے تک ہو گئی ہے۔

موسم سرما سولر پینل کی قیمتوں پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟

سولر سسٹمز کی قیمتوں میں گراوٹ کی بڑی وجہ تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں وقتی طور پر 30 سے 40 فیصد تک کمی بتائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker