پاکستان

امیر قطر کی قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،امیر قطر کی قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے۔

قطر کے قومی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں،فیفا2022کا کامیاب انعقاد امن اور ترقی کے وژن کا عکاس ہے۔

ٹرانسپرنسی کی رپورٹ شفافیت سے فروغ کیلئے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان اور قطر کےکثیر الجہتی تعلقات ہیں،مشترکہ خوشحال مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف،چیئرمین سینیٹ اور دیگر نے قطر کے قومی دن پر کیک کاٹا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker