پاکستان

پتوکی میں افسوسناک حادثہ، دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق

پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، جس کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے خصوصی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker