پاکستانتازہ ترین

عثمان حیدر نے دو شادیاں کررکھی تھیں، بیوی اوربیٹی کو قتل کرکے خود لاشیں ٹھکانے لگائیں: ڈی آئی جی

لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے بتایا کہ بیوی اور بیٹی کے قتل کی اب تک کی تفتیش میں ڈی ایس پی عثمان حیدر اکیلے ہی ملزم ہیں، ملزم نے قتل میں سرکاری گاڑی اور پرائیوٹ پستول استعمال کیا اور بہت چالاکی سے ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔

لاہور: ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ، ڈی ایس پی نے دونوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق پولیس کو ملزم کی حرکات پر شک ہوا، ڈی ایس پی عثمان کے نام پر 6 موبائل نمبر رجسٹرڈ تھے،فارنزک تحقیقات میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی۔

ذیشان رضا نے مزید بتایا کہ یہ غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ نہیں، نہ ایسا کوئی جواز بناکر ملزم کو فائدہ اٹھانے دیں گے، ملزم ڈی ایس پی عثمان نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں،ملزم نے خود بیوی اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، اکیلے ہی قتل کیا اور لاشوں کو ٹھکانے لگایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، عثمان حیدر نے ایک ماہ قبل بیوی اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker