پاکستانتازہ ترین

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کر دی۔

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں5.90 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker