پاکستان

چالان سے بچنے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال، کراچی پولیس چیف کا بڑے پیمانے پر کارروائی کا اعلان

کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے اطلاعات ہیں کہ چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال شروع ہو گیا ہے، شہر میں جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

سی پی ایل سی چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم نے کہا کہ جب سے ای چالان شروع ہوئے ہیں ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے اور اب تک تقریباً ایک لاکھ چالان ہو چکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال شروع ہوگیاہے، جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف 19 دسمبر سے بڑی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، اس مہم میں محکمہ ایکسائز بھی ہمارے ساتھ ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر ایکسائز کا عملہ تعینات ہوگا، ٹیمپرڈ نمبرپلیٹ پرگاڑی بھی بند ہوگی اور مقدمہ بھی درج ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker