پاکستان

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

کراچی: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں کنسورشیم کے آفیشلز کا سی ای او قومی ائیرلائن و افسران کے ساتھ ہفتے کے روز اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنسورشیم نے قومی ائیرلائن اور نجکاری کمیشن سے یومیہ بنیادوں پر ریکارڈ مانگ لیا، تمام کنسورشیم اپنی پیش کش 23 دسمبر کو ہونے والی بولی میں دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کنسورشیم کو موجودہ و ریٹائرڈ ملازمین، ڈومیسٹک ، انٹرنیشنل روٹس کی تفصیلات فراہم کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن قومی ائیرلائن خریدنے والے کنسورشیم کے ذمہ داری نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker