پاکستان

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کےکیمپ پربزدلانہ حملہ ، 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے فورسز کےکیمپ پربزدلانہ حملہ کیا،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سیکیورٹی حصار توڑنےکی کوشش کی،فورسز نے فوری کارروائی کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نےباردو سے بھری گاڑی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی،دھماکے میں مسجد سمیت ملحقہ شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا،دھماکے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 15شہری شدید زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے جراٍت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے 4خوارج ہلاک کردئیے ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان شہید ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں حوالدار محمدوقاص،نائیک خانویز،سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں ، پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان ڈپٹی ہیڈ مشن کی دفترخارجہ طلبی

افغان ڈپٹی ہیڈ مشن کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا،پاکستان نے افغان سرزمین سےخوارج کے حملےمیں4پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر سخت احتجاج کیا ۔

پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ، دفترخارجہ میں افغان ناظم الامور کوطلب کرکے باضابطہ ڈی مارش کیاگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کی معاونت کررہےہیں،پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش کااظہار کیا۔

پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردی پر مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker