پاکستان
سانحہ نو مئی کے مزید دومقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
کلمہ چوک پر کنٹینر اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑی جلانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔



