پاکستان

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جن کی شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ شادی 16، 17 اور 18 جنوری کو طے پائی ہے، مریم نواز اپنی بڑی بیٹی اور داماد راحیل منیر کے ساتھ رشتہ لے کرآئے تھے، جب بیٹے نے بتایا تو میں نے کہا یہ تو خوشی کی بات ہے، جس کے بعد میاں نوازشریف نے باضابطہ ہمیں کھانے پر گھربلایا، میری اہلیہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی مہان داری سے بہت متاثرہوئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کی میری پوتی سے دوستی ہے، ماہ نور اور شانزے گہری دوست ہیں جس کی وجہ سے بھی یہ رشتہ طے ہوا، میری اہلیہ بہو اور مریم نواز نے بیٹھ کر شادی کے معاملات طے کیے، یہ رشتہ دو ماہ پہلے طے پایا ہے، اب اس حوالے سے مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی، ولیمہ بھی جاتی عمرہ میں کیا جائے گا، شادی پر صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعوکیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، مریم نواز کے بیٹے کا ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ کے ساتھ نکاح اگست 2021ء میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں ہوا تھا ، شادی کی دیگر تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں،تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker