پاکستان

گھوٹکی کچہ آپریشن، ڈرون حملے میں دو بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے

سندھ اور پنجاب کے سرحدی کچہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے ۔ کارروائی کے دوران 50 لاکھ روپے انعام یافتہ خطرناک ڈاکو چھلو بکرانی سمیت دو بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 50 لاکھ روپے انعام یافتہ خطرناک ڈاکو چھلو بکرانی مارا گیا، جو بکرانی گینگ کا سرغنہ اور بدنام ڈاکو تنویر اندھڑ کا قریبی ساتھی تھا۔مارا جانے والا ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادتوں اوردیگر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں سندھ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور دونوں صوبوں میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ کا بدنام زمانہ ڈاکو عبداللہ دشتی بھی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق عبداللہ دشتی ڈاکوؤں میں سردار کے طور پر جانا جاتا تھا اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاری آپریشن کے دوران اب تک مارے جانے والے ڈاکوؤں کی تعداد نو ہو چکی ہے، ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک کچہ کراچی اور کچہ رجوانی میں آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker