Punjabپاکستان

لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی کو عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے: مریم نواز

پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ قانون 2025 کی معطلی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ برسوں اور نسلوں تک چلنے والےجائیداد کے مقدمات کو 90 دن میں طےکرنےکی حد مقررکی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا برسوں اور دہائیوں کے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی منتخب اسمبلی نے یہ قانون بنایا کہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کونجات ملے، اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں، قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا اور عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے۔

مریم نواز نے کہا زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں اسٹے آرڈر چلتے ہیں، اس قانون کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا قانون سازی کرنا صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے جس سے اسے روکا نہیں جا سکتا، اس قانون کی معطلی سے نقصان غریبوں، مسکینوں، بےکسوں، بیواؤں اور مظلوموں کا ہوگا جن کی داد رسی ہورہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker