پاکستان

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی۔

منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ویزا کلیئرنس نظام اور نیشنل کینبیز کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی 2025 کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ویزا کلیئرنس نظام کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کےلیے شفاف اور محفوظ نظام کے تحت ویزے کاحصول کو آسان بنانا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیشنل کینبیز پالیسی کا مقصد ملک میں فارماسوٹیکل اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کا فروغ ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سیاسی ہم آہنگی کیلئے تمام جماعتوں سے مذاکرات کے اصولی مؤقف پر قائم ہے، ذاتی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی جا چکی ہے۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ مذاکرات کی آڑ میں امن و امان خراب کر نے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker