پاکستان
ترکیہ میں کرسمس اور نئے سال پر دہشتگرد حملوں کا منصوبہ ناکام

ترکیے میں کرسمس اور نئے سال پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے استنبول میں چھاپے مار کر 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا۔
استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے جمعرات کو ان گرفتاریوں کی تصدیق کی۔
بیان میں کہا گیا کہ استنبول پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مشتبہ داعش کے ارکان ترکیہ میں بالخصوص غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کے لیے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
جس کے بعد پولیس نے استنبول میں 124 مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جس کے دوران مطلوب 137 مشتبہ افراد میں سے 115 کو گرفتار کر لیا گیا۔



