پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مذاکرات اور ان سے ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا ۔

بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی کے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر رابطہ ہوا یا انھوں نے کوئی رابطہ کیا تو عوام کو ضرور بتائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے، مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

واضح رہے گزشتہ روز جیو نیوز کے مارننگ شو ‘جیو پاکستان’ میں اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 10روز میں بیرسٹر گوہر نے 3 مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker