پاکستان

کرک میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آر پی او عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ کرک کے علاقے کرکنڈوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پربڑی کارروائی کی گئی، کارروائی میں8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متعدد دہشتگروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق پولیس اوردہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد پہاڑی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker