پاکستان

ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ مل گیا

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا۔

دبئی میں گلوبل اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب میں ارشد کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا، شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے ارشد ندیم کو ایوارڈ دیا۔

ارشد ندیم نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، اسلامک سالیڈیٹریٹی گیمز میں بھی پاکستانی پرچم سربلند کیا۔ ارشد نے گولڈ میڈل اور یاسرسلطان نے سلورمیڈل جیتا تھا۔ کراچی میں ہونیوالے نیشنل گیمز میں بھی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker