پاکستان

اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی فریٹ ٹرین سروس ملتوی

اسلام آباد تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ محکمہ ریلویز نے اسلام آباد تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس 31 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس ٹرین کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچانا تھا جہاں سے ٹرین کو نوشکی، دالبندین سے ہوتے ہوئے میر جاوا میں ایران میں داخل ہونا تھا ۔

محکمہ ریلویز کوئٹہ کے حکام نےکوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر دیں تھیں۔

تاہم محکمہ ریلویز نے فریٹ ٹرین کی روانگی سے ایک روز قبل سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین سروس کا آغاز ملتوی کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker