Khyber Pakhtunkhwa

عمران خان کے بیٹے پاکستان کے آئین و قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتاری ہوگی، فیصل کریم کنڈی

 پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رد عمل سامنے آگیا۔

گورنر  فیصل کریم کنڈی نے واضح کردیا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر پاکستان کے آئین و قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتاری ہوگی۔

انہوں نے پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی شہریوں پر برطانیہ میں وہاں کا قانون لاگو ہوتا ہے تو پاکستان میں برطانوی شہریوں پر  یہاں کا قانون لاگو ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہاکہ احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ پُرامن احتجاج کرنا اور  تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا نے  جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئےکہا تھا کہ   عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پاکستان آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی تحریک میں شامل ہوں گی مگر تحریک کی قیادت پی ٹی آئی عہدے دار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker