Khyber Pakhtunkhwa

کرک میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے3 اہلکاروں سمیت4 افراد شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی  تحصیل بانڈہ  داؤد شاہ  میں دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئرکانسٹیبلری کے 3 اہلکار   اور  ایک  ڈرائیور  شہید  ہوگیا۔

ڈی پی او شہباز الہٰی کے مطابق گیس کمپنی کی ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکار گاڑی میں امان کوٹ توے کے مقام پر معمول کے گشت پر تھے۔

ڈی پی او کے مطابق امان کوٹ توے کے مقام پرگھات لگائے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئرکانسٹیبلری کے 3 اہلکار اور ایک ڈرائیور شہید ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker