Khyber Pakhtunkhwa

گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کو ‘کل کا بچہ’ قرار دیدیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور  کو ‘کل کا بچہ’  قرار دے دیا۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  سے نہ دوستی ہے اور نہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جرگے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو فیٹف تک پہنچ چکا ہے،پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو راستہ دیا اور صوبے کو ٹھیکے پر دے دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا  تھا کہ صوبائی حکومت منفی چیزوں کو پروموٹ کر رہی ہے، جب بھی اپوزیشن کے ساتھ نمبر گیم پوری ہوئی،عدم اعتماد لائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز پشاور میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوادی، حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، میں نے کہا تھا کہ یہ جلسہ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker