Khyber Pakhtunkhwa

باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، پختونخواکابینہ کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے ضلع باجوڑ کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دیدی۔

صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50،50 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی مکمل ہونے کے بعد متاثرہ ہر خاندان کو  مزید 25، 25 ہزار  روپے دیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے فیصلہ کیاکہ متاثرہ خاندان کو  رقم اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے دی جائے گی۔

اسی سلسلے میں صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر  (ڈی سی) باجوڑ کو  نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔

یاد رہےکہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے مختلف سرکاری اسکولوں میں رہائش کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ڈمہ ڈولہ، انعام خورو چینہ گئی اور چوہترہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کےلیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سعید اللہ جان نے بتایاکہ اب تک 20 ہزار سے زائد خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں زیادہ تر لوگ اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker