Khyber Pakhtunkhwa
انٹیلیجنس آپریشن کی حمایت اور وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: گورنر کے پی
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاق سے تعاون کے بغیر صوبے کے چلنے کو ناممکن قرار دیدیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، اگر فوج نکل جائے تو ہماری صلاحیت نہیں کہ دو تین دن صوبہ سنبھال سکیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی حمایت اوروفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، آئین میں گورنر راج کی شق ہے، یہ غیر آئینی نہیں۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان کرتوتوں کی سزا بھگتیں گے تو نکلیں گے،ڈیڑھ 2 سال سزا نہیں کاٹی اور مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔



