Punjab
وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے شخص کو حراست میں لےلیا گیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
زیرحراست شخص کی دو روز قبل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے بارش کے بعد انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور اب پولیس کی حراست سے اس شخص کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا ہےکہ میں حکومت پاکستان سے معذرت چاہتا ہوں۔



