
لاہور : پنجاب میں سی سی ڈی کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، مختلف اضلاع میں پولیس مقابلوں کے دوران انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔
احمد پور شرقیہ میں چھ سالہ بچی سمیرا کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث سفاک مجرم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ رنگ پور سیالکوٹ میں دہشت کی علامت بلال عرف بھالو ہلاک ہوا، جو اپنی بیوی اور ساس کے بہیمانہ قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
مظفرگڑھ میں بدمعاش مجی آرائیں، جبکہ پاکپتن میں اسلم عرف اصلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، جو مویشی چوری اور ڈکیتیوں میں شہرت رکھتا تھا۔ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 65 مقدمات میں ملوث خطرناک مجرم عرفان بھی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوا۔



