
جھنگ میں کھانا دینے میں تاخیر کرنے پر بہن کو قتل کرنے کے کیس میں نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پولیس کے مطابق جھنگ میں کھانا دینے میں تاخیر کرنے پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے بتایاکہ موضع گگڑانہ کی رہائشی 23 سالہ عائشہ ازبکستان میں ایم بی بی ایس کی طالبہ تھی اور تیسرا سال مکمل ہونے پر گھر چھٹیاں گزارنے آئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عائشہ کو اس کے چھوٹے بھائی نے کھانا دینے کا کہا جس پر تاخیر کی وجہ سے دونوں میں لڑائی ہوگئی اور بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔



