Punjab
میٹرو بس اور اورنج لائن کے بعد لاہور میں الیکٹرک ٹرین بھی چلنے لگی

لاہور میں اب میٹرو بس اور اورنج لائن کے بعد اب اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ” بھی چلنے لگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایس آر ٹی میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک سفر کر کے آر ٹی ایس کی پرفارمنس چیک کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازکا کہنا تھا ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آ رہی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق ایس آر ٹی میں 3 بوگیاں لگائی گئی ہیں جن میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے، ٹرین ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلو میٹر سفر کر سکتی ہے۔



