Punjab
گوجرانوالہ: شوہر کے ہاتھوں قتل کے بعد نالے میں پھینکی گئی بیوی کی لاش برآمد

گوجرانوالہ میں 3 رو ز قبل لاپتا ہونے والی خاتون کی لاش سیوریج نالےسے مل گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر ملوث ہے جس نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش تلاش کی گئی جس کے بعد 3 روز سے لاپتا خاتون کی لاش کو نالے سے برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ورثا نے خاتون کےگھر سےلاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔



