لاہور: ملزم نے بیوی، بیٹی، سسر اور بھانجے کو قتل کردیا

لاہور میں گھریلوں ناچاقی پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا، جنونی ملزم نے چھری کے وار سے بیوی، بیٹی، سسر اور بھانجے کو قتل کردیا۔
جیل سے رہا ہونے والا شخص جلاد بن گیا، ملزم نے بیوی سے جھگڑ کر گھر میں خون کی ہولی کھیل ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق عمران نامی شخص نے بیوی سے جھگڑا ہونے پر چھری کے وار شروع کردیئے، اس دوران گھر میں موجود دیگر افراد بچانے کے لیے آگے بڑھے تو ان کے خون سے بھی اپنے ہاتھ رنگ لیے۔
جنونی ملزم نے اپنی بیوی فوزیہ ، بیٹی زینب ، بھانجے رضا اور سسر مرزا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق 4 افراد کو قتل کرنے کے ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم پہلے بھی بیوی پر چھریوں سے حملہ کرچکا ہے
دوسری جانب، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرتے ہوئے جلد ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔



