Punjab

لاہور میں بارش سے دو گھروں کی چھتیں گر گئیں، 4 افراد جاں بحق

بارش سے لاہور کے مختلف گھروں کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں پرانی انارکلی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کی لاش ملبے تلے نکال کر میو ہسپتال منتقل کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرا دلخراش واقعہ مانا والا بیدیاں روڈ پر پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق جب کہ چار شدید زخمی ہوئے، جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں 30 سالہ فیضان علی، 60 سالہ رمضان ولد صوفی، 18 سالہ دعا فاطمہ، سات سالہ کرن شامل ہیں جب کہ 25 سالہ مافیا ، 15 سالہ سلمان، 20 سالہ نازیہ ،25 سالہ اکرام شدید زخمی ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker