Punjab

پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے سروےکیلئے پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری

وفاقی حکومت  نے پنجاب  میں  سیلاب سے  ہونے  والے  نقصانات  کے سروےکے لیے پاک  فوج تعینات کرنےکی منظوری دے  دی۔

سیلاب سروے کے لیے پنجاب  حکومت نے  وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت  نےفوج کی تعیناتی کے باضابطہ  احکامات  پنجاب حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔ فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب نقصانات سروے کے لیےکی گئی ہے۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ  سروے ٹیم کاحصہ ہے۔

وفاقی حکومت نےآئین کےآرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کے لیے فوج کی تعیناتی کی ہے۔

حالیہ سیلاب میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور  املاک کو شدید نقصان ہوا، ایک جامع  سروے ناگزیر قرار دیا گیا ہے،  سروے میں جان ومال، فصلوں، مویشیوں، انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تعین کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker