Punjab
لاہور: گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
لاہور: ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے کی وجہ سے گھر کی پہلی منزل نیچے گرگئی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



