Punjab

پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی

لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بسنت کا تہوار فروری کی 6 ، 7 اور 8 تاریخ کو منایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ان دنوں میں کسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی، پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر کسی کو فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی ۔

پنجاب میں پتنگ بازی کی مشروط اجازت
اس سے قبل گورنر پنجاب سلیم حیدرکے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا تھا جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پرقید اورجرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پرپابندی لگی تھی، 25 سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے تاہم 18 سال سے کم عمربچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دارہوگا۔

آرڈیننس میں بتایا گیا ہےکہ صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائیں گی،کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی،ضلع کے اندر ہر موٹرسائیکل متعین کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker