Sind
معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد بھائی نے چھری کے وار سے بھائی کو قتل کردیا۔
جمشید کوارٹرز تھانے کے ایس ایچ او انصر احمد بٹ نے ڈان کو بتایا کہ مقتول 40 سالہ دلاور کچن میں چائے بنا رہا تھا کہ اسی دوران اس کا بھائی جہانگیر وہاں پہنچ گیا۔
دلاور نے بھائی سے کہا کہ سائیڈ پر ہو جائے، اس بات پر ملزم غصے میں آ گیا اور کچن سے چھری نکال کر بھائی پر حملہ کر دیا۔
مقتول کو چھری کے متعدد وار لگے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
یس ایچ او انصر احمد بٹ کے مطابق ملزم موقع سے آلہ قتل، چھری سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔



