Sind

گورنر ہاؤس سندھ میں دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا ریکارڈ قائم

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا نیا  ریکارڈ قائم ہو گیا۔ 

گورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق، جشن آزادی کی مناسبت سے   کانسرٹ اور دیگر تقریبات جاری ہیں، اسی مناسبت سے رات گئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں دنیا کی طویل ترین  آتش بازی کا عالمی ریکارڈقائم کیا گیا اور یہ آتش بازی ایک گھنٹہ 16 منٹ تک جاری رہی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آتش بازی کا ورلڈریکارڈ صرف نریندر مودی کو دکھانےکےلیے بنایا کہ ہم نے تمہیں دنیا میں رسوا کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی بولے ہم نے آتش بازی میں پوری دنیا کا ریکارڈ توڑ دیا، بھارت کو بھی پتا چلا ہے کہ اتنی لمبی آتش بازی کسی آتش فشاں میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker