Sind

کراچی میں بارش کے باعث 815 فیڈرز بند

کراچی میں بارش کے باعث 815 فیڈرزبند ہوگئے ،2100میں سے1285سےزائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش سے کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے،جان و مال کی حفاظت اور ممکنہ حادثات سےبچاؤ اولین ترجیح ہے۔

پانی کےباعث بجلی بحالی کے کاموں میں شدید دشواری کا سامنا ہے،سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں طوفانی بارش کے باعث پی آئی اے کا آپریشن بھی شدید متاثرہوا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز منسوخ کردی گئی ،لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر تاخیر کا شکار ہے جو موسم بہتر ہوتے ہی روانہ ہوگی۔

کراچی سے نجف کی فلائٹ  بھی تاخیر کا شکار ہے،کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731 اور کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز پی کے 843 بھی تاخیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker