Sind

سندھ اسمبلی کے ممبران کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 4 لاکھ کردی گئی

کراچی: سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں 8 اگست کو اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا گیا تھا جسے متفقہ طور پر منظور کیاگیا۔

بل منظور ہونے کے بعد پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی جس کے سربراہ اسپیکر اسمبلی اویس شاہ تھےجبکہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت تمام جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں تمام جماعتوں کے نامزد ممبران نے شرکت کی اور اراکین کی مشاورت کے بعد اجلاس میں تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے تنخواہوں میں اضافے کی حمایت کی جبکہ صرف جماعت اسلامی نے تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کی۔

اس وقت سندھ اسمبلی کے ممبران کی تنخواہ الاؤنسز سمیت ایک لاکھ 55 ہزار ہے جبکہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد تنخواہیں و الاؤنسز کی تقریباً رقم ساڑھے 4 لاکھ  ہوجائے گی جبکہ اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ آفس مینٹینس الاؤنس 15 ہزار روپے کرنے، ٹیلی فون الاؤنس 10 ہزار روپے، ہاؤس رینٹ الاؤنس 50 ہزار روپے، موبائل الاؤنس 10 ہزار روپے، یوٹیلیٹی الاؤنس 20 ہزار روپے، ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار روپے اورکنوینس الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker