Sind

کراچی میں 4 سال قبل چوری ہونیوالی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا

کراچی: 4 سال قبل چوری ہونے والی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا۔

مالک کے مطابق اس کی موٹرسائیکل 4 سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، موٹر سائیکل چوری کی انٹری ٹیپو سلطان تھانے میں بھی کروائی تھی۔

شہری کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر کو ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ عائدکیاگیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ہاتھ سے چالان کاٹنے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کا باقاعدہ نفاذ کیا جاچکا، روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا قیام ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker