Sind
کراچی، ڈمپر میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
کراچی میں ڈمپر میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس اعلامیے کے مطابق ڈمپر پر جرمانہ پورٹ قاسم چورنگی کے قریب کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک منیجمنٹ اور گاڑیوں کی مکمل نگرانی کیلئے ٹریکر لگانا لازمی قرار دیاگیا ہے اور متعدد مواقع پر ہدایات کے باوجود متعلقہ ڈمپر میں ٹریکر نصب نہیں کیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔



