Sind
کراچی میں گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی
کراچی کے علاقےگڈاپ دنبہ گوٹھ میں گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتارکار نے اسکوٹی پر سوار دو خواتین کو ٹکر ماری تو دونوں پل سے نیچے ندی میں جا گریں۔
حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہوئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکےگاڑی تحویل میں لےلی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت ثمرا جب کہ زخمی کی رابعہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں خواتین آپس میں کزن تھیں اور بہادر آباد میں واقع کوچنگ سینٹر میں بطور ٹیچر ملازمت کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق حادثےکے ذمہ دار کار ڈرائیو ر کے پاس لائسنس موجود ہے اور وہ کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہے۔



