Sind

کراچی:کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصولی سے روکنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ایم یو سی ٹی وصولی سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیرکے رہائشیوں سے بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کررہا ہے، کے ایم سی نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کردیے ہیں۔

درخواست گزار وکیل عثمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کررہے ہیں۔

عدالت نے کے الیکٹرک کوکنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی بل کےذریعے ایم ی وسی ٹی وصولی روکنے کا حکم دیا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker