Sind

کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے منظور

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکرٰٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کی 315 اندرونی سڑکوں اور گلیوں کے ساتھ ساتھ 60 بڑی سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خستہ حال انفرا اسٹرکچر اور ٹریفک جام سے نجات دلانے میں فنڈز رکاوٹ نہیں ہوں گے، لیکن تعمیرنو کا کام فوری طور پر شروع ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ کام جنگی بنیادوں پر مکمل ہوں، سیف سٹی منصوبے کے نفاذ سے شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker