Sind

کراچی ائیرپورٹ پر کئی سال سے کھڑے ناکارہ طیاروں کو ہٹانے کا فیصلہ

کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے کئی سال سے کھڑے طیاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر مختلف ائیرلائنز کے کھڑے طیارے کباڑ بن گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے 25 سے زائد طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بنالیے ہیں، اکثر ناکارہ طیارے قانونی مسائل اور مقدمات کی وجہ سے ہٹائے نہیں جاسکے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ائیرپورٹ اتھارٹی نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، ائیرپورٹ جنک یارڈ میں کھڑے سب سے زیادہ 20 طیارے بند ہونے والی نجی ائیر لائن کے ہیں جبکہ قومی ائیرلائن کے 7 ناکارہ طیاروں کو بھی ٹھکانے لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناکارہ طیاروں میں متعدد بار آگ لگنے کے واقعات بھی ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ طویل عرصے سے گراؤنڈ طیاروں سے پرزے چوری ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker