Sind

کراچی: ڈمپر اور مسافر کوچ کی ریس میں ایک موٹرسائیکل سوار جان سے گیا

کراچی کے علاقے ملیر جناح ایونیو کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل ڈالا، حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر اور ایک مسافر کوچ ریس لگا رہے تھے۔ تیز رفتاری کے دوران مسافر کوچ نے ایک کار کو ٹکر ماری جبکہ ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر 3 افراد سوار تھے، حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، ایک زخمی جبکہ تیسرا شخص محفوظ رہا۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کار کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ کار ڈرائیور محفوظ رہا۔

واقعہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ڈمپر اور اس کے کنڈکٹر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 249 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر مختلف ٹریفک حادثات میں 819 افراد جاں بحق اور 11 ہزار 715 زخمی ہوچکے ہیں۔

پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker