سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہوجائیں! وارننگ جاری کردی گئی

اسلام آباد : واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہوجائیں ، دھوکہ دہی اور جعلی واٹس ایپ پیغامات سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس سے عوام کو گمراہ کرنے دھوکہ دہی کے معاملات پر جعلی واٹس ایپ پیغامات سے متعلق وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مشکوک نمبروں کو فی الفور بلاک کردیں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات مشتبہ لنکس پر مشتمل ہوتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صارفین کو پالیسی خلاف واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا کہا جاتا ہے اور سیکورٹی تصدیق کیلئے جعلی لنکس پر کلک کرنے کا کہا جاتا ہے۔

وارننگ میں کہا گیا کہ مشکوک پیغامات مقامی اور بین الاقوامی نمبروں سے بھیجے جا رہے ہیں، واٹس ایپ کی جانب سے اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجے جاتے۔

صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، مشتبہ پیغامات سے ڈیٹا چوری اور اکاؤنٹ ہیکنگ کا خطرہ ہے۔

پی ٹی اے نے نے کی ہدایت کی ہے واٹس ایپ پر مشکوک پیغام رپورٹ کرنے کے لیے صارفین واٹس ایپ ہیلپ سینٹر سے رہنمائی حاصل کریں۔

پی ٹی اے کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی کے لیے محتاط رہنے پر زوردیاہےکہا ہے کہ عوام واٹس ایپ میں ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker