واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک اورانسٹا جیسا فیچر زیر غور

اگر آپ بھی اپنی واٹس ایپ پروفائل تبدیل کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اب آپ جلد ہی فیس بک اور انسٹاگرام براؤز کرتے ہوئے اپنی واٹس ایپ پروفائل پکچر بھی تبدیل کرسکیں گے۔
فی الحال واٹس ایپ صارفین واٹس ایپ پروفائل پکچر تبدیل کرنے کیلئے اپنے فون کیمرہ کا استعمال کرتے ہوئے کوئی اچھی تصویر کلک کرتے ہیں ، اپنی فون گیلری میں موجود تصاویر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہیں، AI امیجز فیچر یا پھر اپنی مرضی سے اوتار لگاکر پروفائل تبدیل کرتے ہیں۔
لیکن اب ویب بیٹا انفو کی جانب سے کیے گئے انکشاف کے مطابق میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کمپنی جلد ہی اپنے صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اکاؤنٹس سے پروفائل تصاویر امپورٹ کرنے کی اجازت دے گی، اس فیچر کے تحت صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر پروفائل پکچر تبدیلی کے واٹس ایپ پر بھی پکچر تبدیل کرسکیں گے۔
ذیل میں دیے گئے اسکرین شاٹ میں اینڈرائیدفون کے واٹس ایپ کے پروفائل مینو میں فیس بک اور انسٹاگرام سے براہ راست پروفائل تصاویر امپورٹ کرنے کے لیے 2 نئے آپشن دیکھے جاسکتے ہیں ۔



