سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو آپ اکثر دیگر سوشل میڈیا ایپس میں استعمال کرتے رہتے ہیں۔

جی ہاں واقعی گوگل میپس میں تصاویر پر ری ایکشن کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اینڈرائیڈ سینٹرل کی رپورٹ میں اس فیچر کے بارے میں بتایا گیا۔

ابھی گوگل میپس میں اگر آپ کسی لوکیشن کو اوپن کرتے ہیں تو وہاں کال اور ڈائریکشنز کے ساتھ ساتھ امیجز کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔

امیجز پر کلک کرکے آپ تصاویر اور ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں یا مزید تفصیلات کے لیے ریویوز میں جا سکتے ہیں مگر ابھی تک کسی تصویر پر ری ایکشن یا فیڈ بیک دینے آپشن موجود نہیں تھا۔

مگر اب گوگل کی جانب سے نئے ری ایکشن فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل میپس ایپ میں تصویر کو کچھ دیر دبا کر رکھنے پر ری ایکشن کا آپشن نظر آتا ہے۔

یعنی بالکل فیس بک یا دیگر ایپس کی طرح آپ وہاں مختلف ری ایکشنز جیسے دل، آگ یا دیگر ری ایکشنز ایموجیز کا استعمال کرسکیں گے۔

کسی ایموجی پر کلک کرنے پر ایک انیمیشن متحرک ہوگا، جیسے آپ ہارٹ پر کلک کریں گے تو ایک بڑے سائز کا دل اسکرین کے گرد گھومتا نظر آئے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا مگر اس سے یوزر انگیج منٹ میں اضافہ ہوگا۔

درحقیقت اس فیچر کی بدولت صارفین کو کسی تصویر پر مکمل ریویو کی بجائے محض ایک کلک پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔

البتہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker