سائنس اور ٹیکنالوجی

صارفین کا نجی ڈیٹا حاصل کرنے کا الزام ، گوگل کو 42کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

امریکی فیڈرل جیوری  نے صارفین کی نجی معلومات حاصل کرنے کے الزام میں  گوگل کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل پر غیرقانونی طورپرصارفین کی نجی معلومات حاصل کرنےکا الزام ہے۔

 

اس کے پیش نظر امریکی فیڈرل جیوری نے گوگل  کو  42 کروڑ  50  لاکھ ڈالر ہرجانےکا حکم دیا ہے۔

 

 واضح رہے کہ گوگل کےخلاف جولائی 2020 میں مقدمہ  دائرکیاگیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گوگل  نے صارفین کی ایپ سرگرمی پر خفیہ نگرانی کے ذریعے پرائیویسی سیٹنگز کے باوجود ڈیٹا اکٹھا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker